نئی دہلی،28؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی نگرانی کو لے کر جاری کی گئی نئی گائیڈ لائن کو31جنوری2021 تک کیلئے بڑھا دیا ہے- وزارت داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق کنٹین منٹ زون کی محتاط طریقہ سے حد بندی جاری رہے گی- اس کے ساتھ ہی ان زون کے اندر مقررہ روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جانا ضروری ہوگا-
وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالانکہ ایکٹیو اور نئے کورونا معاملات میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، لیکن عالمی سطح پر معاملات میں اضافہ اور برطانیہ میں پائے گئے وائرس کے نئے اسٹرین کو دھیان میں رکھتے ہوئے نگرانی، روک تھام اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے- وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرگرمی کیلئے اس کیلئے جاری ایس او پیز میں دی گئی ہدایات پر عمل ضروری ہے-